اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ایرانی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ صرف مذہب اور قومیت کی بنیاد پر ایرانی شہریوں کے داخلے پر پابندی ناصرف امریکی فیصلہ سازوں کی ایرانی عوام اور مسلمانوں سے شدید دشمنی ظاہر کرتی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ حکم نامے کے تحت آئندہ ہفتے سے افغانستان، ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ